،میگا کرپشن کیسز ، انکوائریوں اور ای سی ایل میں شامل ناموں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

،میگا کرپشن کیسز ، انکوائریوں اور ای سی ایل میں شامل ناموں کی تفصیلات سپریم ...

  

 لاہور (سپیشل رپورٹر ) نیب نے میگاکرپشن کیسز کے خلاف جاری تحقیقات ،انکوائریوں اور ای سی ایل میں شامل کئے گئے افراد کے ناموں کی تفصیلات عدالت عظمی میں پیش کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ نیب638کیسوں کی انکوائریاں اور 336مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ کے مطابق کرپشن کی 638انکوائریز ،336مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مقدمات میں نامزد 401افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے جا چکے ہیں ۔ کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ تحقیقات اور انکوائریز لاہورمیں جاری ہیں جہاں پر 221مقدمات و انکوائریز زیر التوا ہیں۔کراچی میں 215راولپنڈی میں 179مقدمات کی تحقیقات اور انکوائریز جاری ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں 168، بلوچستان میں120کیسز کی تحقیقات اور انکوائریز چل رہی ہیں ۔ ای سی ایل میں سب سے زیادہ نام راولپنڈی سے ڈالے گئے جن کی تعداد 140 ہے جبکہ لاہور سے 106، کراچی کے91، کے پی سے 43اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 18ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے ، سپریم کورٹ نے کرپشن کے ایک مقدمے میں ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیلات طلب کی تھیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -