ایکسائز دفتر دھماکہ ،زخمی صحافی کی حالت تشویشناک ہوگئی

ایکسائز دفتر دھماکہ ،زخمی صحافی کی حالت تشویشناک ہوگئی

  

مردان(بیورورپورٹ) ایکسائزآفس خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والا سینئر صحافی یوسف خان مایار کی حالت تشویناک ، آنکھ اور سماعت ضائع ہوگئی ،تشویشناک حالت میں پشاور سے اسلام آباد منتقل کردیاگیا،حکومت کی عدم توجہی پر صحافیوں کا شدید احتجاج ،علاج ومعالجے اورمالی معاونت کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق 19اپریل کو ایکسائز آفس مردان میں خودکش دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا پریس کلب کے سابق نائب صدر اور سینئر صحافی یوسف خان مایار لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سات دن تک بے یارومددگا ر پڑا اس دوران اس کی بائیں آنکھ کی بصارت اور کان کی سماعت ضائع ہوگئی جسم میں گولیاں اورمختلف حصوں میں زخموں کا کوئی علاج نہیں کرایاگیا اور ایل آر ایچ کے ڈاکٹروں نے مجروح صحافی کے علا ج پر کو ئی تو جہ نہیں دیااودر ایک ڈاکٹر سے دوسرے ڈاکٹر کو ریفر کرنے پر ہی اکتفا کیا حکومت کی مفت علاج کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا جس کی واضح ثبوت یہ ہے کہ زخمی صحافی علاج کے لئے تما م ادویا ت بھی با زا ر سے خریدتے رہے گذشتہ روز مردان پریس کلب کے صحافیوں اور ورثاء نے مشاورت کے بعد مجروح یو سف خا ن مایار انتہا ئی تشویشنا ک حا لت میں اسلا م آبا د منتقل کر دیا گیا ادھر مردان پر یس کلب کا ہنگا می اجلا س زیر صدارت حا جی محمد شفیع منعقد ہوا جس میں جنرل سیکر یٹری ایم بشیر عادل ، پر ویز خا ن اور فقیر حسین ہو تی نے حکومت کی عدم توجہی اورلیڈی ریڈنگ ہسپتا ل کے ڈاکٹروں کے روےئے کی شدید مذمت کر تے ہو ئے صوبا ئی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وہ مذکو رہ ڈاکڑوں کے خلا ف فوری کا روائی کر یں صحا فیو ں نے مرکزی اور صوبا ئی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ وہ سینئر صحا فی یو سف خا ن کیلئے خصوصی ما لی پیکج کا اعلا ن کر یں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -