ٹارگٹ کلنگ بدستور جاری ، پنج کٹھہ چوک میں پولیس اے ایس آئی قتل

ٹارگٹ کلنگ بدستور جاری ، پنج کٹھہ چوک میں پولیس اے ایس آئی قتل

  

 پشاور (کرائمز رپورٹر)آغہ میر جانی شاہ (یکہ توت) کی حدود پنج کٹھہ چوک میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے پولیس تھانہ پھندو کے اے ایس آئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ملک سعد زشہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود پنچ کٹھہ چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بد ھ کی صبح چھ بجے کے قریب تھانہ پھندو سے نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر شاہ سکنہ موسیٰ زئی پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور نامعلوم ٹارگٹ کلرز فرار ہوئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کو گرفتار کرلیا تاہم مقتول پولیس اہلکار کے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے اس سلسلے میں سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی قیصر شاہ کی نماز جنازہ ملک سعد زشہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی گئی جسمیں ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن اشتیاق مروت، کمانڈنٹ ایف آر پی شہزاد صدیقی ،سی سی پی او پشاور جناب مبارک زیب خان،ڈی آئی جیز،ا یس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن مسعود خلیل ،کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور ریاض مسعود ،ایس ایس پیز ،ڈی ایس پیز ودیگر پولیس افسران اور حکام نے شرکت کی ۔پولیس چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور شہید کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -