مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچاخان میڈڈیکل کالج مردان کی بورڈ آف گورنر ز کا پہلا اجلاس

مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچاخان میڈڈیکل کالج مردان کی بورڈ آف گورنر ز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان(بیورورپورٹ) مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچا خان میڈیکل کالج مردان کی بورڈ آف گورنر کاپہلا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بورڈ آف گورنر کے چیئرمین ڈاکٹر سید فضل ہادی کررہے تھے ان کے علاوہ دیگر ممبران میں طاہرعلی خان ،ڈاکٹر شاہد خٹک ،ڈاکٹر ہمایون اور نعیم خان بھی موجود تھے اجلاس میں بورڈآف گورنر نے مردان میڈیکل کمپلیکس اور باچا خان میڈیکل کالج مردان کی مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پر باچا خان میڈیکل کالج کے ڈین مردان میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر میڈیکل ،ڈائریکٹر ہاسپٹل،ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر نرسنگ کے آسامیوں کو جلد از جلد مشتہر کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ان آسامیوں پر ایکٹنگ آفسران کی تقرری بھی کی گئی جس میں ڈاکٹر محمد اسرار ایسوسیٹ پروفیسرکو میڈیکل ڈائریکٹر ،ایم ایس ڈاکٹر فضل مالک کو ہاسپٹل ڈائریکٹر ،اکاؤنٹ آفیسر عابد کو فنانس ڈائریکٹر اورپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد کو ڈین باچاخان میڈیکل کالج مردان کے قائمقام مقرر کئے گئے جبکہ ان کے علاوہ تمام معاملات بشمول مالیاتی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس کے علاوہ بورڈ آف گورنر نے ہسپتال کے ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا اور مریضوں کے حالات دیکھی بورڈ بہت جلد دوبارہ ایک اجلاس منعقد کریگی جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔