ضلعی ترقیاتی ومشاورتی کمیٹی مردان کا اجلاس

ضلعی ترقیاتی ومشاورتی کمیٹی مردان کا اجلاس

  

پشاور( پاکستان نیوز)ضلعی ترقیاتی و مشاورتی کمیٹی (ڈیڈک )مردان کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کے رکن ا فتخار علی مشوانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی زاہد خان درانی، عبید خان مایار، جمشید خان مہمند اور قومی تعمیر کے ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع مردان میں جاری منصوبوں پر کام کے رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مردان کیلئے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے کے بعض نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں ساولڈھیر میں بی ٹی روڈ کی تعمیر کیلئے 15 ملین روپے، گلی کوچوں کی پختگی کے لیے15 ملین روپے، ٹرانسفامروں کی مرمت کیلئے 8 ملین روپے، سُرخ ڈٖھیری امان گڑھ میں پُل کی تعمیر کیلئے 6 ملین روپے اور واٹر سپلائی سکیموں کیلئے 2 ملین روپے کے منصوبے شامل ہیں ۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں افتخار علی مشوانی نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ بذات خود ترقیاتی سکیموں کی نگرانی کریں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد اور معیار کیمطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں لیت ولعل سے کام لینے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکداروں کیخلاف کارروائی کرکے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا انہوں نے سرکاری افسران سے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -