راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

راولپنڈی،اسلحہ،منشیات رکھنے والوں کیخلاف کاروائی9ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4570گرام چرس،35لیٹر کھلی شراب،01عدد پستول 30بور معہ 03رونداور آلات ری فلنگ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہپیرودھائی پولیس نے مسماۃ نسیم اختر سے1310گرام چرس، محمد جان سے1150گرام چرس، محمد شریف سے1550گرام چرس، تاج الدین سے560گرام چرس، سجاد سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے جمیل مسیح سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے تصور سے05لیٹر کھلی شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عدیل الیاس سے01عد دپستول30بور معہ03روند، تھانہ نصیر آباد پولیس نے احسان اللہ کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرکے آلات ری فلنگ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -