ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،12 دکانیں ومارکٹیں مسمار

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،12 دکانیں ومارکٹیں مسمار

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن جاری۔ کوہاٹی گیٹ کے قریب سرکلر روڈ پر 12 غیرقانونی دکانوں وماکیٹوں کی تعمیرات مسمار۔ضلعی انتظامیہ نے کوہاٹی گیٹ کے قریب سرکلر روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن کرتے ہوئے 12 غیرقانونی دکانوں و مارکیٹوں کی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے ٹاؤن ون کے ایس ڈی او اشراق خان اور ایاز درانی اے ٹی او آر کے ساتھ بھاری مشینری کے زریعے کوہاٹی گیٹ کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران تمام غیر قانونی دکانوں و مارکیٹوں کی تعمیرات کو مسما ر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے زریعے 12 سے زائد تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔واضح رہے کہ عوام نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ ان دکانداران کو پہلے سے ہی نوٹس دئیے گئے تھے اور ان کو غیر قانونی تجاوزات کے نشانات لگا دیے گئے تھے جس کے بعد آج کی کاروائی کی گئی اور یہ تاریخی آپریشن تمام تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -