غریب زمیندار وں کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں :وزیر زراعت

غریب زمیندار وں کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں :وزیر زراعت

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2016-17 کے متعلق پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری زراعت جمیل احمد ،چیف پلاننگ آفیسر احمد سعید، محکمہ زراعت (توسیع) اور تحقیق کے ڈائریکٹرز جنرل، اعلیٰ افسران اورمجاز حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری اورنئی سکیموں پرکام کی رفتار کاجائزہ لیاگیا۔اس موقع پر وزیر زراعت نے سختی سے اس امر کی ہدایت کی کہ پہلے سے جاری سکیموں کومقررہ وقت میں مکمل کریں اور صوبہ کے غریب اور چھوٹے زمینداروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بہترمنصوبہ بندی کرتے ہوئے جلد نئی سکیمیں تیار کی جائیں سیکرٹری زراعت جمیل احمدنے شرکاء اجلاس کو محکمہ زراعت کی پہلے سے جاری سکیموں کے بارے میں تاکید کی کہ انہیں بہتر معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیاجائے تاکہ ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاسکیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -