سربراہ لبر یشن فر نٹ امان اللہ کی نماز جنا زہ لیاقت باغ میں اداکر دی گئی

سربراہ لبر یشن فر نٹ امان اللہ کی نماز جنا زہ لیاقت باغ میں اداکر دی گئی

  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)تحر یک آ زادی کشمیر کے بزرگ رہنما ء وجموں کشمیر لبر یشن فر نٹ کے سربراہ امان اللہ مرحوم کی نماز جنا زہ لیاقت باغ کے تاریخی میدان میں اداکر دی گئی نماز جنازہ میں صدر آ زادکشمیر سردار یعقوب خان ، لبر یشن لیگ آ زاد کشمیر کے چیئر مین ملک عبد المجید ،امیر جما عت اسلامی آ زادجموں کشمیر عبدالر شید ترابی ، کمانڈر سید صلاح الد ین ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،سابق وزیراعظم آ زاد جمو ں کشمیر سردار عتیق احمد خان ، مر حوم حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادرسمیت ممتاز کشمیری رہنماؤں اور جے کے ایل ایف کے بیرون ملک سے آ نے والے نما ئندوں نے شر کت کی نماز جنازہ حافظ انور سما ہنی نے پڑھائی ،اس موقع پر انتہائی رقت آ میز منا ظر دیکھنے میں آ ئے جے کے ایل ایف کے کارکن دھاڑیں مار مار کے اپنے محبوب رہنما کے لئے نیر بہاتے رہے جنازہ میں وزیر اعظم آ زادکشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت وفاقی حکو مت کی جا نب سے کو ئی بھی نمائندہ جنازہ میں شر یک نہ ہو سکا صدر آ زاد جموں کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے میڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ امان اللہ کی رحلت مشیت ایزدی ہے جس پر پو ری کشمیری قوم سوگوار ہے انھوں نے کہا کہ نظر یاتی اختلافات کے باوجود امان اللہ کے مخا لفین بھی سمجھتے ہیں کہ مرحوم کا ایک نظر یہ تھا جسے لے کر وہ آ زاد ی کشمیر کے لئے جد وجہد کر تے رہے ہمیں اس عظیم انسان پر فخر ہے انھوں نے کبھی بھی علاقائیت یابرادری کی بات نہیں کی بلکہ ریاست کی بات کی،انشااللہ آ زادی لے کر ر ہیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ امان اللہ کی موت کے بعد بہت بڑا خلاء پید اہو گیا ہے جسے پر کر نا شاید ممکن نہ ہو انھوں نے بھی اس نقطہ سے اتفاق کیا کہ امان اللہ ایک اصول پر ست انسان تھے اوروہ ہماری کوشش کے با وجود اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہو ئے سید صلا ح الد ین نے کہا کہ تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر امان اللہ کی شخصیت ،ان کی جد وجہد اور ان کے عزم آ زادی کی وجہ سے وہ مرحوم سے عقیدت رکھتے تھے تحر یک آ زادی کشمیر ایک طاقتور انسان سے محروم ہو گئی ، نمازہ جنازہ کے بعد میت یمبو لینس کے ذریعہ تدفین کے لئے گلگت بلتستان کے علاقہ استور میں ان کے آ بائی گاؤں کونو داس روانہ کر دی گئی ادھر ذرائع نے بتا یا کہ حکو مت کی جا نب سے میت ہیلی کاپٹر پر لیجانے کی پیش کش کو مرحوم کے عزیزواقارب اور جے کے ایل ایف کے رہنماؤں نے مسترد کر دیا جے کے ایل ایف کے سربراہ امان اللہ81 برس کی عمر میں گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے انھیں ہائی بلڈ پر یشر اور عارضہ قلب کے باعث فالج کی شکایت تھی جس کے باعث ان کے پھیپھڑوں میں انفکشن پھیل گیا تھا نماز جنازہ کے مو قع پر راولپنڈ ی پو لیس کی جا نب سے سیکورٹی کے خصو صی انتظامات کئے گئے تھے ،جموں کشمیر عوامی تحریک کے رہنماؤں سردار منصورر خان،غلام علی خان،سرداراعجازسدوزئی،سردار افتخار فاروقی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ عظیم کشمیری رہنما امان اللہ خان کے انتقال پردلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ،ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کے لئے بڑا نقصان قراردیا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز امان اللہ خان مرحوم کے جنازے میں شرکت کے بعدمیڈیا اور لبریشن فرنٹ کے کارکنان سے گفتگو اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائد امان اللہ خان کے انتقال سے تحریک آزادی کشمیر کا ایک باب بند ہوگیا،آزادی کشمیر کے لئے امان اللہ خان کی بے پایاں خدمات ہیں،جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -