سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر) سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئیطلباء تنظیموں کے رہنماؤں سردار امجد، عارف اللہ خان، سردار حمزہ، اسد اللہ، بلال افضل، آصف عباسی، رضوان عباسی، اور دیگر نے کہا کہ نے طلباء پر درج جھوٹے مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں طالب علموں پر جعلی ایف آئی آر نمبر 454995 فی فوری ختم کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیائے اگر انصاف نہ ملا تو اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی انہوں نے کہا کہ سیاسی اثرورسوخ پر یہ ایف آئی آر اویس طاہر بھٹی ولد طاہر بھٹی نے درج کرائی حقائق پر مبنی نہیں ہے بے گناہ طالب علموں کے خلاف درج ہوئے اسے خارج کیا جائے اس موقع پر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب، جنوں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے طلباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -