راولپنڈی،غیرتسلی بخش انتظامات،ایک ہسپتال اور سینما کو نوٹسز جاری

راولپنڈی،غیرتسلی بخش انتظامات،ایک ہسپتال اور سینما کو نوٹسز جاری

  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ڈاکٹر ستائش نے سول لائنز اور کینٹ پولیس سٹیشن کے علاقوں میں مختلف مقامات پر سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا . ا س موقع پر ایس ایچ اور تھانہ کینٹ جاوید اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے . دورے کے دوران سکیورٹی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر ہارٹس انٹرنیشنل ہسپتال اور سیروز سینما کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کیے گئے . اور ہدایت کی گئی کہ نئے سکیورٹی گارڈز مقررکیئے جائیں . اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں . تاکہ آنے جانے والے افراد پر نظر رکھی جاسکے . اے سی کینٹ نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ سے بھی اجلاس کے دوران فوڈ سٹریٹ صدر میں واک تھرو گیٹس نصب کرنے اور مسلح گارڈز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرز کی فراہمی یقینی بنانے کی نشاندہی کی گئی . اے سی کینٹ ڈاکٹر ستائش نے شادی ہالز کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی . انہو ں نے کہا کہ سکیورٹی اقدامات سے غفلت برتنے والے اداروں کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے ادارے سربمہر کر دیئے جائیں گے . اور مقدمات بھی درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی .

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -