نئی نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ کرنا ہوگا، پروفیسر کامران

نئی نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ کرنا ہوگا، پروفیسر ...

  

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)نئی نسل کی مثالی تعلیم و تربیت کیلئے جدید تحقیق سے استفادہ کرنا ضروری ہے وزارت تعلیم‘ تعلیمی بورڈز اور محکمہ ایجوکیشن کو اس ضمن میں مشترکہ اقدامات اٹھانے چاہئیں ان خیالات کا اظہار ممتاز علم دوست شخصیت پرنسپل فاسٹ انٹرنیشنل مونیسٹوری ہائی سکول پروفیسر کامران ضمیر راجہ اور ڈائریکٹرحراء پبلک سکول اینڈ کالج گلستان کالونی چودھری نوید سرور نے تعلیمی نشست میں کیا۔ ان راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں ,, دوسروںِِ،، کے نصاب سے استفادہ کرتے ہوئے ان کے ایجوکیشن سسٹم بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔چوہدری نوید سرور نے کہا کہ پاکستانی نونہال ذہانت و لیاقت میں پوری دنیا میں مشہور ہیں ضرورت ان کی سرپرستی اور راہنمائی کی ہے انہوں نے مثال دی کہ کینیڈا کو تعلیمی‘ سماجی‘ صحت اور روزگار کے شعبوں میں مثالی خدمت نے فلاحی ریاست کے درجے پر پہنچایا‘ ہم اسلام کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز بنا سکتے ہیں پروفیسر کامران ضمیر راجہ نے کہا کہ ہمارے نظام تعلیم میں اساتذہ کی تربیت کو کلیدی حیثیت حاصل ہے تاہم ٹیچرز ٹریننگ کو نظر انداز کرنے سے تعلیمی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -