پاکستان سویٹ ہومز میں ورلڈ بک ڈے پرخصوصی تقریب کاانعقاد

پاکستان سویٹ ہومز میں ورلڈ بک ڈے پرخصوصی تقریب کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیارے بچوں ہمیں کتاب سے محبت رکھنی ہیں کیو نکہ یہی کتابیں ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتی ہیں۔ کتابیں چاہیں کورس کی ہوں یا پھر کسی اور شعبے کی ہر کتاب سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ کتاب ہی انسان کا بہترین دوست ہیں اور یاد رکھیں جس نے کتاب سے دوستی رکھی وہ زندگی کی ہر شعبے میں کامیاب ہیں۔ بچو آپ نے اپنے اندر پڑھنے کی عادت ڈالنی ہے۔ اور آج سے عہد کریں آپ سب نے اپنی کورس بکس کے ساتھ ساتھ دوسری اچھی بکس بھی پڑھنی ہیں۔ جس سے آپ لوگوں کے نالج میں اضافہ ہوتا رہے۔ آپ سے مل کے مجھے اتنی خوشی ملی ہے کہ بتا نہیں سکتی اور ماشااللہ آپ لوگوں کی زہانت دیکھ کر میں بہت خوش بھی اور متاثر بھی۔ میں زمرد خان کو مبارک دیتی ہوں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ آپ نے ان بچوں کی اتنی اچھی تربیت کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی پی پنجاب سوشل میڈیا کی ہیڈجہاں آرا وٹو نے پاکستان سویٹ ہومز میں منعقدہ عالمی کتابی دن کے موقع پر کیں۔ استقبالیہ خطبے سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز نے کہا میں بے حد مشکور ہوں آر ا وٹو کا کہ آپ نے ورلڈ بک ڈے کے موقع پے سویٹ ہومز کا وزٹ کیا۔ اور ہمارے بچوں کو اتنی اچھی باتیں سکھائیںآج سے ساڑھے پانچ سال پہلے میں نے اللہ کے کرم سے 2009 میں ایک پودا لگایا تھا سویٹ ہومز کا ایک بچے سے۔ آج االحمداللہ 3600 یتیم بچے اس سسٹم کا حصہ ہیں جن کو اعلی تعلیم اور بہتریں رہائیش اور بہتریں تربیت کی جا رہی ہے۔ اور میں آپ سب لوگوں کو اور اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ انشااللہ میں ان بچوں کو دنیا کے اچھے سے اچھے اداروں میں پڑھاوں گا اور ایک دں آئے گا کہ نیا کے ہر کونے میں یہ بچے اپنے ملک کا نام روشن کرینگے۔ یقیں جانئے کہ یہ عقل سے بلا تر ایک کام ہے جو بھی میں سوچتا ہوں وہ اللہ رب العزت کی ذات پورا کر دیتی ہے۔ میں اکیلا کچھ بھی نہیں ہوں اچھے دوستوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے اور اللہ کے فضل سے یہاں تک پہنچاہوں لیکن ہماری منزل ابھی بہت دور ہے ہم نے پاکستان کے ہر بچے تک پہنچنا ہے اور اس لئے میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آئیں اور اس قافلے کا حصہ بنے۔ اس موقع پر جہاں آرا وٹو نے اور زمرد خان نے بچوں کو کتاب پڑھ کر سنائیں۔ اور بچوں نے مختلف پروگرام بھی پیش کئے۔