کریم پورہ بازار کے تاجروں نے ناروا لوڈشیڈنگ پر احتجاج کی دھمکی دیدی

کریم پورہ بازار کے تاجروں نے ناروا لوڈشیڈنگ پر احتجاج کی دھمکی دیدی

  

پشاور(کرائمز رپورٹر )کریم پورہ بازارکے صدرخرم شہزاد نے پرمٹ کے نام پر روزانہ8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پرشدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے واپڈاحکام سے لوڈشیڈنگ میں کمی کامطالبہ کیاہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین ہفتوں سے کریمپورہ اورملحقہ علاقوں میں صبح آٹھ تادوپہربجے تک ناروا لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جوکہ ایک معمول بن چکاہے لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری افراد بالخصوص ٹیلرز شدیدمتاثرہورہے ہیں جبکہ بیشترتاجروں کے لوڈشیڈنگ کے باعث گھروں میں فاقے چل رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے دوسری جانب لوڈشیڈنگ سے لوگ بیروزگارہورہے ہیں اسلئے واپڈاحکام عوام کی حالت پر رحم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم سے کم کریں کریم پورہ بازار کے صدر و دیگر تاجروں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئینگے اور اس دوران کسی قسم کے نقصان کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -