ووٹر لسٹین تبدیل کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے :سردار ایاز صادق

ووٹر لسٹین تبدیل کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے :سردار ایاز صادق

  

لاہور(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔ وقت آ گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کا شور مچانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹر لسٹوں کی تبدیلی کے جھوٹے الزامات لگائے گئے، جبکہ دھاندلی کے الزامات ثابت نہ کرنے پر علیم خان کے وکیل الیکشن کمیشن سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی، تاہم اس پر تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کوراہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ الیکشن کمیشن کو بھی چاہیئے کہ دوسروں پر تہمت لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -