صابراں بی بی قتل کیس،وکیل کی عدم حاضری پر سماعت2مئی تک ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد طاہر عباس سپرا نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت مدعی کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث مزید کارروائی کیلئے 2مئی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ مدعی فریق کے کونسل حاضر نہیں ہیں جس پر سماعت ملتوی کر دی ، ملزمان امتیاز علی کھوکھر وغیرہ کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے پلاٹ کت تنازعہ پر خاتون صابرہ بی بی کو فائرنگ کے موت کے گھاٹ اتارنے پر مقدمہ درج کیا۔