تلہ گنگ،پی ٹی آئی قیادت کی عوام سے دوری،ن و ق لیگ مضبوط

تلہ گنگ،پی ٹی آئی قیادت کی عوام سے دوری،ن و ق لیگ مضبوط

  

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر )عمر ان خا ن کی تبدیلی کی آ واز حلقہ این اے اکسٹھ تک نہ پہنچ سکی ۔کپتان کے مقامی رہنماؤں کی عوام سے دوری کی وجہ سے ن اور ق لیگ کی حلقہ این اے اکسٹھ پر گرفت مٖضبوط بنا دیا۔ کپتا ن کے مقا می کرتے دھر تے خا موش اور نو جوانوں کی ہلکی پھلکی ہلچل جا ری ،تا حال ن لیگ اور ق لیگ کا ووٹ بینک بر قرار ۔تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے رہنما عمر ان خا ن نے جس طر ح پو رے ملک میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی مقبو لیت میں بھی اضا فہ ہوا ہے ۔لیکن دوسری جا نب حلقہ این اے اکسٹھ پر نظر دوڑائی جا ئے تو تحر یک انصاف کے مقا می قا ئد ین کی عدم دلچسپی اور عوام سے دوری کی وجہ تحر یک انصاف کا گر اف اوپر کی بجا ئے دن بد ن نیچے کی جا نب گا مز ن ہے اور کپتا ن کے مقا می لیڈرتاحال پا رٹی کے حوالے کو ئی بھرپور جلسہ یاریلی کا انعقا د نہیں کر سکے ہیں ۔حلقہ این اے اکسٹھ میں تحر یک انصاف کا ووٹ بینک نہ ہو نے کے برابر ہے اور پی ٹی آ ئی پیپلز پا رٹی کی طر ح آ کسیجن پر چل رہی ہے اور کپتا ن کے مقا می لیڈر خواب خر گوش کے مز ے لے رہے ہیں۔ پی ٹی آ ئی کی تھو ڑی بہت سا کھ نو جوانوں کی انتھک محنتوں کی وجہ سے بنی ہو ئی ہے اور مقا می قا ئد ین تو بس اخباری بیا ن بازی تک ہی نظر آ تے ہیں۔ ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -