تلہ گنگ،عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی آگہی جاری

تلہ گنگ،عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی آگہی جاری

  

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر )عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے آگہی مہم زور و شور سے جاری ، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کا یونین کونسل سطح پر واکس ، سیمینار کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 اپریل تا30اپریل تک کے حوالے سے ای ڈی او ڈاکٹر عالمگیر نوابی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر علیم دانش ، اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام الحق کی زیر نگرانی سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی آگہی مہم جاری ہے گزشتہ دنوں جسیال ، ونہار ، دندہ شاہ بلاول ، کوٹ قاضی ، ڈھرنال ، ملتان خورد ، ٹہی سمیت تحصیل چکوال ، تحصیل کلرکہار ، تحصیل لاوہ ، تحصیل تلہ گنگ کی تمام یونین کونسلو ں میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے واکس ، سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ ایک دن سے لیکر ایک سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس ضرور مکمل کرائیں ، چھ ٹیکے چھ بار اور نو بیماریوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔ آگہی مہم کا سلسلہ30اپریل تک جاری رہے گا ۔پیڑہ جانگلہ میں جمعرات کے روز آگہی واک نکالی جس میں ہیڈ ماسٹر ملک خالد ، نیوٹریشن سپروائزر جسیال مظہر حسین ، محمد رشید، محمد حسین، طارق محمود ، شاہد عباس، منیر احمد ، سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -