تلہ گنگ،منشیات کے دوملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قیدوجرمانے کی سزا

تلہ گنگ،منشیات کے دوملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قیدوجرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اﷲ خان نے تھانہ لاوہ کے معروف مقدمہ منشیات کے دو ملزموں کو جرم ثابت ہو نے پر ساڑھے سات،ساڑھے سات سال قید بامشقت اور 35ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 14مارچ 2015کو سب انسپکٹر مسرت و SHO تھا نہ لاوہ نے میانوالی جاتی ہو ئی ایک کار کو روکا جس میں محمد رمضان ساکن پنڈی اور اس کی زوجہ جہانہ بی بی اور ساتھی جنید ساکن ہری پور سے دروان تلاشی 13کلو چرس برآمد کر کے زیر دفعہ 9cمقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔ جرم ثابت ہو نے پر فاضل عدالت نے محمد رمضان اور جنید کوساڑھے سات ،ساڑھے سات سال قید بامشقت اور 35ہزارجرمانے کا حکم سنایا- عدم ادائیگی جرمانہ قید میں 6ماہ کا اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ جہانہ بی بی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا گیا۔ -