مردان ،بازار شہیدان میں فوم کے کارخانے میں آتشزدگی

مردان ،بازار شہیدان میں فوم کے کارخانے میں آتشزدگی

  

مردان(بیورورپورٹ) بازار شہیدان میں فوم کے بڑے کا ر خا نے میں آگ لگ گئی جس سے کروڑوں مالیت کا نقصان ہوا ریسکیو اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ،2گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیاگیا مردان شہر کے تاج سینما کی جگہ بننے والے پلازے کے معروف ڈیلر خیرالبشر کے فوم کے بالائی گودام اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلوں نے پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس کے بعد قریبی رہائشی علاقے کو خالی کرایاگیا آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں چھ گاڑیوں اور 50افراد پر مشتمل عملے نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اس دوران ایک شہری نہارخان نے دوسری منزل سے چھلانگ لگاکر زخمی ہوگیا جبکہ ریسکیو اہلکار آگ کی تپش سے زخمی ہوگیا آگ کے شعلے آسمان کو چھورہاتھا جس کو دیکھ کر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا دوگھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا ریسکیو ترجمان بلال جلال کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں ایک لاکھ دس ہزار لیٹر پانی استعمال کیاگیا ا بتدائی طورپر بتایاگیاہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی دریں اثناء اراکین اسمبلی زاہد درانی ،عبید خان مایار،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا ،ناظم کونسلر کے صوبائی صدر ساجد مہمند اورشہریوں کی بڑی تعداد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیااور حکومت سے مالی معاونت کا مطالبہ کیاگیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -