لدھ مارخیل بند کی تعمیر کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا ک:مولانا لطف الرحمان

لدھ مارخیل بند کی تعمیر کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائیگا ک:مولانا ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی مولانا لطف الرحمن نے کہا کہ لد ھو مارجنل بند کی تعمیر کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن نے بھی خصوصی رابطے کئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صدر ایوان زراعت حاجی عبدالرشید دھپ کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے کیا ۔ اس موقع پر سابق ناظم یوسی مریالی ملک اکرام ایسر بھی موجود تھے ۔ حاجی عبدالرشید نے بتایا کہ ملانہ ،کٹ شہانی ، جھوک تریلی ، جھوک کھلڑ،جھوک شیخاں والی ، روڈہ جال والا ، جٹہ اور نائیویلہ کے دیہاتوں کو دریائے سند ھ نے اجاڑدیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین نقل مکانی کرگئے ہیں ۔ پاکستان فلڈ کمیشن نے پنجاب کی سائیڈ پر 30کلومیٹر مارجنل بند تعمیر کیا ہے ۔ مزید توسیع کاکام بھی جاری ہے ۔ مارجنل بند کے علاوہ مشرقی طرف سپر متعدد بار تعمیر کیا گیا ۔ جس کے رد عمل سے ڈیرہ کی آبادی اور زرعی اراضی اور گومل یونیورسٹی کو خطرہ لاحق ہے ۔ اری گیشن خیبر پختونخواہ نے لدھو مارجنل بند کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جس پر آڈھائی ارب روپے لاگت آئی گی ۔ جس کی تکمیل سے یہ دیہات بھی خطرہ سے محفوظ ہوجائیں گے ۔ اور دولاکھ سے زائد اراضی بھی دویائے سندھ کے کٹاؤ سے محفوظ ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پل سے نائیویلہ سے تک بائی پاس روڈ بھی نیا بن جائیگا ۔ جس سے تحصیل پروآ کے لوگ مصتفید ہونگے ۔اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لدھو مارجنل بند کو امسال فیڈرل فلڈ کمیشن کی PSDPمیں شامل کرائیں گے ۔تاکہ ضلع ڈیرہ کی محرومیوں کا ازالہ ہو ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -