خیبر میڈیکل یونیورسٹی ،سہ روزہ ہیلتھ ریسرچ کا نفرنس کل ہوگی

خیبر میڈیکل یونیورسٹی ،سہ روزہ ہیلتھ ریسرچ کا نفرنس کل ہوگی

  

پشاور( پاکستان نیوز)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام ساتویں سالانہ تین روزہ ہیلتھ ریسرچ کانفرنس کل بروز جمعۃ المبارک سے شروع ہورہی ہے ۔ کانفرنس کاپہلا دن پری کانفرنس ورکشاپس کے لئے مختص کیا گیاہے جس میں29مختلف موضوعات پر تحقیقی ورکشاپس منعقد ہونگی جن سے مختلف شعبوں کے ماہرین اظہار خیال کریں گے۔واضح رہے کہ کانفرنس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب30اپریل بروز ہفتہ صبح9 بجے فیز5 حیات آباد میں منعقد ہوگی جبکہ کانفرنس کا اختتامی سیشن اتوار یکم مئی کو منعقد ہوگا۔کے ایم یو کے ڈائریکٹریٹ آف اورک کے مطابق اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یونیورسٹی کے تحت صحت کے شعبے میں مختلف موضوعات پر ہونے والی تحقیق کو منظر عام پر لانے کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات اور فیکلٹی میں جدید تحقیق کے رجحانات کوفروغ دینا ہے۔کانفرنس میں صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اورالائیڈ ہیلتھ سائنسزکے علاوہ ملک بھرکے طبی تعلیمی اداروں سے اساتذہ اور ماہرین صحت شرکت کریں گے۔#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -