ڈیرہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 3 اشتہاری گرفتار

ڈیرہ میں پولیس کی کارروائی کے دوران 3 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کلاچی ،کڑی خیسور اور کینٹ پولیس نے قتل ،اقدام قتل اور جعلی چیک کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے 23مارچ 2008کے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم محمد خان عرف محمدی ولد زرخان سکنہ کڑی ملنگ کو گرفتار کرلیا ۔ کڑی خیسور پولیس نے 9اپریل 2016کے قتل واقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم احمد نور ولد غلام رسول سکنہ کڑی خیسور کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ کینٹ پولیس نے 16جنوری 2006اور 28جنوری 2006کے دوجعلی چیکوں کے مقدموں میں مطلوب اشتہاری ملزم اللہ نواز عرف نازی کو گرفتار کرلیا ۔