بجلی چوری کیخلاف پسکو سرویلینس ٹیم کی صوبے کے مختلف مقامات پر کارروائی ،28کنکشنز منقطع

بجلی چوری کیخلاف پسکو سرویلینس ٹیم کی صوبے کے مختلف مقامات پر کارروائی ...

  

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے شاہی باغ سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران ایف جی کالونی کے اندر 6 میٹر پکڑے ہیں جس میں تین بنگلوں کے میٹر Shunted تھے جبکہ تین میٹرخراب تھے جس کو موقع پر اتارکر لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے .اسی طرح رحمان بابا سب ڈویژن میں 14 اور ٹاؤن 1 سب ڈویژن میں 2 بجلی چور پکڑے گئے.ان میں شمروز خان پلازہ کے میٹر کو غلط ٹیرف پر پکڑا گیا جو کہ گھریلو ٹیرف پرچالو تھا.سوات سرکل کے بونیرسب ڈویژن میں 26ایس میٹر بھی پکڑے گئے جس میں کئی میٹرخراب اورکئی ڈائریکٹ تھے جبکہ کئی میٹروں میں پنڈنگ یونٹس بھی پڑے تھے .میٹروں میں پنڈنگ یونٹس چھوڑنے والے میٹرریڈروں کے خلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہے.اسی طرح پسکوسرویلنس ٹیموں نے افغان مہاجرکیمپوں میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اوراس دوران کیمپوں کو بجلی سپلائی کرنے والے دو ڈائریکٹ کنکشنز بھی پکڑے گئے.بڈھ بیر کے کیمپ کے ایک میٹر میں 4438 یونٹس پنڈنگ تھے جبکہ اکوڑہ خٹک میں دو کیمپوں کے میٹرسلوپائے گئے اورایک کرش مشین اورٹیوب ویل کا ڈائریکٹ کنکشن بھی پکڑا گیا. پسکوبڈھ بیرسب ڈویژن کی ٹیموں نے جاوید ایس ڈی او کی زیرنگرانی پسکوپولیس کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور7 افراد کو کنڈوں کے استعمال پرموقع پر پکڑ لیا اور ان کے خلاف متعلقہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے .اسی طرح پسکوورسک ٹو سب ڈویژن کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے 4 افراد فیاض ولد خان محمد 249داودشاہ ولد قاسم خان249عبدالرحمان ولد رحمت گل اور شاہ اکبر ولد ممبر کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر موقع پر پکڑلیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے .60 کنڈوں کو ہٹایا گیا جبکہ بقایاجات کی مدمیں 1,75,000/- روپے کی ریکوری بھی کی گئی. پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.اسی طرح میٹرریڈنگ میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے.

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -