پشاور میں عوامی شکایات پر ٹریفک پولیس کی کارروائی

پشاور میں عوامی شکایات پر ٹریفک پولیس کی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر )عوامی شکایات پر کاروائی۔ بالاحصار روڈ پر روڈ کے اوپر موٹرسائکلیں کھڑی کرنے اور غیر قانونی تجاوزات پر 12 افراد گرفتار۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے بالاحصار روڈ پر کاروائی کر تے ہوئے روڈ کے اوپر موٹر سائکلیں کھڑی کرنے اور غیرقانونی تجاوزات پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے بالاحصار روڈ پر روڈ کے اوپر موٹر سائکلیں کھڑی کرنے اور غیر قانونی تجاوزات کر نے پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ان دوکانداران کے خلاف شکایات مل رہیں تھیں کہ یہاں پر روڈ کے اوپر موٹر سائکلوں کی مرمت بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے روڈ پر بہت ذیادہ رش ہو جا تا ہے اور اکثر ایمبولنسوں کو بھی مریضوں کو ایل آر ایچ لے جانے میں کافی تکالیف کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔جس کی وجہ سے ان دوکانداران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔۔ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے ان دوکانداران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھیں اور دکانوں سے باہر کاروبار نہ کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔