دیر کالونی میں نامعلوم شخص نے نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا
پشاور(کرائمز رپورٹر)آغہ میر جانی کے علاقہ دیر کالونی میں نامعلوم شخص نے نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خان مست کالونی کا رہائشی علی اصغر ولد اختر خان اپنے گھر جارہا تھا اس دوان راستہ میں دیر کالونی میں نامعلوم شخص نے اسے گھیر لیا اورمزاحمت کرنے پر اسے چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا مجروح کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کراکے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔