پی ایس او کے8افسران کی درخواست ضمانت مسترد

پی ایس او کے8افسران کی درخواست ضمانت مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے او جی ڈی سی ایل اور پی ایس او کے 8 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ ملزمان پر 18 کروڑ روپے مالیت کا لاکھوں لیٹر تیل چوری کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں او جی ڈی سی ایل میں تیل چوری کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے او جی ڈی سی ایل اور پی ایس او کے 8 افسران کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ ملزمان میں او جی ڈی سی ایل کے اسٹور اسسٹنٹ حسین بخش ناریجو، عبداللطیف،پی ایس او کے ساجد علی،جبار،سعید خان،سیف الملوک،کلبِ عباس اور غلام نبی شامل ہیں۔نیب کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے او جی ڈی سی ایل اور پی ایس او سے 18 کروڑ روپے مالیت کا لاکھوں لیٹر تیل چوری کرکے فروخت کیا، جبکہ ملزمان کے خلاف نیب میں بھی ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -