دنیا میں کوئی مقام بھی 100 فیصد محفوظ نہیں ،میجر جنرل سہیل احمد خان

دنیا میں کوئی مقام بھی 100 فیصد محفوظ نہیں ،میجر جنرل سہیل احمد خان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز(اے ایس ایف)میجرجنرل سہیل احمد خان نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کوئی مقام بھی 100 فیصد مکمل محفوظ نہیں ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اپنے ائیر پورٹس کو 100 فیصد محفوظ بنایا جائے۔ائیر پورٹس پر پکڑی جانے والی منشیات کا 80 فیصد مقدار اے ایس ایف ہی پکڑتی ہے۔ائیرپورٹ سے باہر کی صورتحال دیکھ کر میں مطمئن نہیں ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میجر جنرل سہیل احمد خان نے کہا کہ ریٹارڈ ملازمین کو ملازمت فراہم کرنے اور ان کے دیگر فلاح کے لیئے فاونڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیاہے ،ڈی جی اے ایس ایف اس کی نگرانی کریں گے۔اے ایس ایف ہاوسنگ پروجیکٹ بہت جلد شروع کریں گے۔ہاوسنگ پروجیکٹ سے کم آمدنی والے عام شہری بھی مستفید ہوسکیں گے۔اس میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے عمل دخل کو روکا جائے گا۔۔کوئی بھی پاکستانی اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر فارم ایک ہزار روپے میں لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جس گھر میں رہ رہا ہوں وہ سول ایوی ایشن کی ملکیت ہے۔اے ایس ایف کا کوئی ہسپتال نہیں ہے۔صرف لاہور اور کراچی میں اے ایس ایف کے اسکولز ہیں۔مقرر کی گئی فارم کی فیس سے زائد پیسوں میں ہرگز نہ حاصل کیا جائے۔پروجیکٹ میں معیار ، شفافیت اور احتساب کا نظام بھی رکھا گیا ہے۔ہر قسم کے عمل میں عوام کے اعتماد کو مقدم رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے بہت مناسب انتظامات ہیں۔ ائیرپورٹس پر ہمیشہ بہتری کی تلاش میں رہتا ہوں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -