کراچی:پولیس کی کارروائی،4منشیات فروش گرفتار

کراچی:پولیس کی کارروائی،4منشیات فروش گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر آنسوگوٹھ میں کشیدگی کے بعد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔دوسری جانب رینجرز نے ملیرکھوکرا پار سے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو حراست میں لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر آنسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے درمیان کشیدگی کے بعد سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی، جوابی فائرنگ کے بعد چار منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ ادھر رینجرز نے ملیر کے علاقے کھوکراپار میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک سابقہ یونٹ انچارچ اور ایک کارکن ہے۔ جبکہ جمشید کواٹرز پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاجس کے پاس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -