ذیشان قریشی نے مارکون2016میں ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرلیا

ذیشان قریشی نے مارکون2016میں ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرلیا

  

کراچی(کامرس رپورٹر)ہائر موبائل کے سی ای او ذیشان قریشی نے کراچی میں منعقدہ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان(میپ) کے مارکون2016میں ایکسلینس ایوارڈ حاصل کرلیا ہے ۔میپ ایوارڈ کی یہ تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں مارکیٹنگ پروفیشنلز اور سرکردہ کاروباری افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ذیشان قریشی کیلئے محمد علی ٹبہ اور حسین داؤد جیسی شخصیات کے ہمراہ ایکسیلینس ایوارڈ کا حصول اعزاز کی بات ہے ۔ذیشان قریشی ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانکس سیلز میں سیلز،مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں وسیع تجربے اور مہارت کے حامل ہیں،انہوں نے سام سنگ اور کیو موبائل کی برانڈنگ میں اہم کردار ادا کیا اب ہائر موبائل کی کامیابی میں نہایت ہی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ذیشان قریشی نے ایوارڈ کی وصولی پر مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک نمائندہ باڈی کی جانب سے یہ ایوارڈ ان کے کیریئر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان مارکیٹنگ کے شعبے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس سے پاکستان میں مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ2ہزار سے زائد معروف شخصیات وابستہ ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -