ملیر گوشت مارکیٹ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

ملیر گوشت مارکیٹ میں فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملیر 15میں گوشت مارکیٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص لاک ہوگیا ہے ۔مقتول دوست کی دکان پر بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبید اکبر کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔