ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ملتوی

ایان علی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے،وزارت خارجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے ہیں ۔ بدھ کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں بینچ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ نے وکیل سرکاری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں دوبارہ کب شامل کیا گیا ۔ ایان علی کے وکیل قادرخان مندو خیل نے عدالت سے کہا کہ ہمیں میڈیا سے معلوم ہوا کہ ایف بی آر کی درخواست پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے ۔ عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت داخلہ ، محکمہ امیگریشن اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ڈالر گرل ایان علی نے وزارت داخلہ، کسٹم اور ایف آئی اے حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست کے متن کے مطابق ماڈل کا نام ای سی ایل میں شامل ہوئے 5 مہینے اور 15 دن ہوگئے جبکہ ڈیڑھ ماہ پہلے سندھ ہائی کورٹ کے نام نکالنے کے احکامات کے باوجود کچھ نہ ہوسکا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -