تھرکمیشن کی رپورٹ حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، معراج الہدیٰ

تھرکمیشن کی رپورٹ حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، معراج الہدیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ تھرکمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کی کرپشن،بیڈ گورننس اوربے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ثابت ہوگیا کہ حکومت اگرلاپرواہی کا مظاہرہ اورتھرکے باسیوں کے بے رحم موسمی حالتوں کے رحم وکرم پرچھوڑنے کی بجائے ٹھوس،سنجیدہ اورکرپشن سے پاک سنجیدہ اقدامات کرتی توتھرپارکر میں مال مویشی اور معصوم بچوں سمیت ا تنی بڑی تعداد میں انسانی ہلاکتیں نہ ہوتیں۔انہوں آج ایک بیان میں کہا کہ تھرمیں مسلسل معصوم بچوں کی اموات اورغذائی خوراک کی قلت پرمیڈیاکے شور اورعوامی احتجاج کے باوجودحکومت عملی طور بے حسی کی تصویر بنی رہی۔محض نمائشی دورے اورفوٹوسیشن کیلئے آروپلانٹ تھرمیں معصوم بچوں کی اموات میں کمی اورمسائل میں تو کمی نہ لاسکے مگراقرباپروری اورکرپشن میں اضافہ کا سبب ضرور بنے۔پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح تھر کو بھی اللہ تعالیٰ نے سونے جیسے کوئلہ کی دولت سمیت بے شمارقدرتی نظاروں سے نوازا ہے مگرحکومتی نااہلی کی وجہ آج تھرکے عوام غربت،محرومی اوربے بسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔آج کے دور جدید میں بھی تھر کے مظلوم عوام صاف پانی اورتعلیم سمیت صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ویسے تو سندھ پر گذشتہ سات سالوں سے برسراقتدار پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں پورا سندھ تھر بنا ہوا ہے۔کسی ادارے کی کارکردگی تسلی بخش اورکوئی ادارہ کرپشن کی لعنت سے خالی نہیں ہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم اب ملک کے ہرفرد کے دل کی بات بن گئی ہے۔کرپشن کے خاتمے اورکرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر تھرپارکرسمیت سندھ اورسندھ کے عوام کی قسمت نہیں بدل سکتی۔انہوں نے زوردیا کہ تھرپارکرکے عوام کوصاف پانی اورتعلیم وصحت سمیت بنیادی سہولیات ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں،خصوصی طورڈاکٹرزسمیت دیگرعملہ میرٹ پرتعینات اورہیڈکوارٹر کے علاوہ دوردرازعلاقوں میں بھی بنیادی صحت کے مراکزقائم کئے جائیں،نیزمال مویشی کی دیکھ بھال اوران کے چارے کا بھی بندوبست کیا جائے کیوں تھری عوام کی اکثریت کا گذرسفر مال مویشی کی پالنا پر ہوتا ہے۔