جھل مگسی : این اے 267میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ، پی ٹی آئی اور نواز لیگ میں کانٹے کے مقابلے کی توقع
کرئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) این اے 267جھل مگسی کم کچھی میں ضمنی انتحابات کیلئے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 267جھل مگسی میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جو شام 5بجے تک جاری رہے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے 13امیدوار مد مقابل ہیں تاہم مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے ۔ مسلم لیگ نواز کی جانب سے نوابزادہ خالد مگسی اور پاکستان تحریک انصاف کے سردار یار محمد رند مد مقابل ہیں ۔ حلقے میں ووٹنگ کیلئے165پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیںجبکہ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 45ہزار 227ہے ۔ پولنگ کے دوران 1100سکیورٹی اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم سیکورٹی خدشات کی وجہ سے تمام پولنگ سٹیشنوں کو حسا س قرار دیا گیا ہے ۔