غازی عبدالرشیدقتل کیس:عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی

غازی عبدالرشیدقتل کیس:عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی ...
غازی عبدالرشیدقتل کیس:عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی ۔

جیو نیوز کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پرویزمشرف کی درخواست کی سماعت کی جس دوران عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی درخواست عارضی طور پر واپس لینے کی استدعا منظور کر لی ۔ انہوں نے موقف اختیا ر کیا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ کیخلاف درخواست کی ضرورت نہیں ، مشرف کی حاضری سے استثنا کی نئی درخواست دائر کی ہے ۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست عارضی طور پر واپس لینے کی استدعامنظور کر لی۔