شہبازشریف سے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات،پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا : چینی وفد

شہبازشریف سے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ...
شہبازشریف سے اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات،پراجیکٹ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا : چینی وفد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اورنج لائن ٹرین پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی جس دوران اورنج لائن ٹرین منصوبے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے چینی وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ چینی قیادت کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے اور پنجاب حکومت منصوبے پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کو شفافیت،اعلیٰ معیار اورتیزرفتاری سے مکمل کیاجائےگا۔

اس موقع پر چینی وفد نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اورنج ٹرین منصوبے پر معیاری کام ہو رہاہے ۔ چینی وفد کا کہنا تھا کہ میٹرو ٹرین منصوبے پر بہترین انداز میں معیاری کام ہو رہا ہے۔ ملاقات کے دوران چینی وفد نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہاربھی کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -