یوٹیلیٹی سٹور کا دالیں 32، گھی 15 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹور کا دالیں 32، گھی 15 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا فیصلہ
یوٹیلیٹی سٹور کا دالیں 32، گھی 15 روپے فی کلو مہنگا کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نئی انتظامیہ نے رمضان سے قبل ہی یوٹیلیٹی سٹورز صارفین پر مہنگائی بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی، مہنگے داموں دالوں اور گھی کی خریداری کے فیصلے کے باعث دالوں کی قیمتوں میں 32 جبکہ گھی کی قیمتوں میں فی کلو 15 روپے تک کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔ کارپوریشن ذرائع کے مطابق رواں سال فروری کے مہینے میں فی کلو دال چنا 110 روپے اور اب 142 روپے میں خریدی گئی اس لئے دال چنا کے فی کلو قیمت میں 30 سے 32 روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سٹورز پر 120 روپے میں فی کلو فروخت ہونےو الی دال چنا کی قیمت 150 روپے سے بھی بڑھ جائے گی، ابتدائی طور پر سات سو میٹرک ٹن دال چنا خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق دال ماش کی قیمت میں فی کلو 15 روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز پر دال ماش فی کلو 275 روپے میں فروخت ہورہی ہے جسے 290 روپے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کارپوریشن نے مہنگے داموں 50 ہزار میٹرک ٹن گھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے اضافے کا امکان ہے۔

مزید :

بزنس -