ائیرپورٹ سے پنجاب حکومت کو جاری 10 پروٹوکول پاسز گم

ائیرپورٹ سے پنجاب حکومت کو جاری 10 پروٹوکول پاسز گم
ائیرپورٹ سے پنجاب حکومت کو جاری 10 پروٹوکول پاسز گم

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ کی طرف سے پنجاب حکومت کیلئے جاری کردہ 10 پروٹوکول پاسز گم ہوگئے۔ اخبار روزنامہ دنیا کے مطابق پاسر 10 روز قبل ڈی جی پروٹوکول کے آفس سے گم ہوئے مگر پولیس کو اطلاع نہیں کی گئی، جس کے باعث ان پاسز کے دہشتگردی میں استعمال ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ خیال رہے کہ پاسز ہر سال اسلام آباد سے جاری کئے جاتے ہیں جن کی بناءپر پنجاب حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی سکیورٹی پر مامور پروٹوکول آفیسرز کو پروٹوکول دیا جاتا ہے، پروٹوکول کے پرانے پاسز جو 29 اپریل کو زائد المیعاد ہورہے ہیں وہ بھی ابھی تک آفس میں جمع نہیں کرائے گئے۔ اعلیٰ افسر پاسز گم ہونے پر عملہ سے خود انکوائری کررہے ہیں۔

مزید :

لاہور -