فیصل آباد : چک جھمرہ میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹی اور دو بچوں پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

فیصل آباد : چک جھمرہ میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹی اور دو بچوں پر تیل چھڑک کر آگ ...
فیصل آباد : چک جھمرہ میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹی اور دو بچوں پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹی اور اسکے دو بچوں پر تیل چھڑک کر آ گ لگا دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چک جھمرہ میں والد نے بیٹی ، نواسے اور نواسی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے بچوں کے ہمراہ والد کے گھر رہتی تھی جس کا اپنے والد کیساتھ جائیداد پر اکثر جھگڑا رہتا تھا اور آج بھی خاتون نے اسی وجہ سے خود کو آگ لگائی ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نہ پہلے اپنی بیٹی پندرہ سالہ کائنات اور پھر 8سالہ مصطفی پر تیل چھڑکنے کے بعد خود کو بھی آگ لگا کر زخمی کر لیا ۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا خاوند کام کاج نہیں کرتا تھا اور وہ اپنے دو بچوں سمیت اپنے والد کے گھر رہتی تھی اور جائیداد کے تنازع پر باپ بیٹی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پاداش میں لڑکی نے آج خود کو آگ لگائی ۔ پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کے جسم کا بیس فیصد حصہ جھلس چکا ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -