خیبر پختونخوا حکومت نے فلم ’ مالک ‘ کی اپنے صوبے میں نمائش کا عندیہ دے دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اطلاعات و نشریات کے پاکستانی فلم مالک کی پورے ملک کے سینما گھروں میں نمائش پر پابندی کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے صوبے میں فلم کی نمائش کا عندیہ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ فلم مالک میں کرپشن کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے اور ہم تو خود کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اس لیے اگر یہ فلم ہمارے صوبے میں آئے گی تو ہم اسے ضرور دکھائیں گے۔ ہمارا اپنا سینسر بورڈ ہے اور تمام فلمیں سینسر سے گزرتی ہیں جن لوگوں کو کرپشن سے تکلیف ہے وہی اس فلم کو بین کررہے ہیں۔
فلم مالک پر پابندی سے متعلق خبر کی تفصیلات پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں