امان اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر کرفیو ، یاسین ملک گرفتار

امان اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر کرفیو ، یاسین ملک گرفتار
امان اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر کرفیو ، یاسین ملک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے لوگوں کو معروف کشمیری رہنماءامان اللہ خان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر میں کرفیو اور دیگر پابندیاں نافذ کر دیں۔ کشمیر میڈیا کے مطابق امان اللہ خان گزشتہ روز راولپنڈی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔ انتظامیہ نے لوگوں کو لال چوک سرینگر جہاں (بدھ) کی سہ پہر کو غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جانی تھی، پہنچے سے روکنے کیلئے شہر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے ۔ لال چوک کی طرف جانےو الے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔ بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ انہیں راج باغ پولیس سٹیشن میں نظر بند کیا گیا ہے۔ یاسین ملک نے انتظامیہ کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انتظامیہ نے اپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کر دیا جبکہ حریت رہنما جاوید احمد میر کو گرفتار کر لیا گیا۔