بھارتی میڈیا نے سلمان کی بیشتر فلموں کو چربہ قرار دیدیا

بھارتی میڈیا نے سلمان کی بیشتر فلموں کو چربہ قرار دیدیا
بھارتی میڈیا نے سلمان کی بیشتر فلموں کو چربہ قرار دیدیا

  

ممبئی(اے پی پی) اداکار سلمان خان کی بیشتر بلاک بسٹر فلمیں مقامی زبانوں میں بننے والی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے مداح ان کی نئی فلموں کا انتظار کرتے ہیں اور انھیں بے حد پسند بھی کرتے ہیں تاہم انھیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کی فلمیں مقامی فلموں کا چربہ ہوتی ہیں۔ سلمان خان کی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ”جڑواں “ میں انھوں نے ڈبل رول ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا یہ فلم تیلگون زبان میں بننے والی فلم بیلو برادر کا چربہ تھی ۔ ملایتکار مورالی رائے کی 1998 میں ریلیز کی جانے والی فلم ”بندھن “ نے بھی خوب دولت سمیٹی تاہم یہ بھی 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم کا چربہ تھی۔ 1999 میں سلمان کی سپرہٹ فلم ”بیوی نمبر 1 “ نے بھی 2 سوکروڑ روپے کمائے تاہم یہ فلم بھی تامل فلم ”ساتھی لیلا وتھی “ کا چربہ نکلی جسے 1995 میں ریلیز کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -