محمود قریشی سے جھگڑا، چوہدری سرور کا برطانیہ جانے کا فیصلہ، خبروں میں کوئی صداقت نہیں: نعیم الحق

محمود قریشی سے جھگڑا، چوہدری سرور کا برطانیہ جانے کا فیصلہ، خبروں میں کوئی ...
محمود قریشی سے جھگڑا، چوہدری سرور کا برطانیہ جانے کا فیصلہ، خبروں میں کوئی صداقت نہیں: نعیم الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لاہور جلسے سے پہلے رہنماﺅں میں تلخیاں بڑھ گئی ہیں اور چوہدری سرور نے اچانک برطانیہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پارٹی رہنماﺅں کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری سرور نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ جھگڑے اور تلخ کلامی کے بعد لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج رات لندن روانگی کیلئے ٹکٹ بھی بک کروا لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی رات کو بھی شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس کی وجہ شاہ محمود قریشی کی ”سولو فلائٹ“ ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پارٹی رہنماﺅں میں اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ چوہدری سرور ناراض نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے بیٹے کے الیکشن کیلئے لندن جا رہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے چیئرمین عمران خان سے اجازت بھی لی ہے، وہ 10 روز بعد واپس آ جائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -