لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کیس: عدالت نے الطاف حسین سمیت 20سے زائد رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کیس: عدالت نے الطاف حسین سمیت 20سے زائد رہنماﺅں کے ناقابل ...
لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کیس: عدالت نے الطاف حسین سمیت 20سے زائد رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد سمیت 20سے زائد رہنماﺅں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ۔

جیو نیوز کے مطابق عدالت نے لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت دیگر 20سے زائد رہنماﺅں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ناگارام مہیسانی کی عدالت میں ہوئی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے وارنٹ گرفتاری کے احکامات سناد یے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قائد اوردیگر کے خلاف مقدمہ گزشتہ سال تھانا سولجر بازار میں درج ہوا تھاجس میں لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئی تھیں ۔

مزید :

کراچی -