چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں: احسن اقبال

چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں: ...
چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں: احسن اقبال

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات موجود ہیں۔

بیجنگ میں اقتصادی راہداری سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے تمام علاقوں کیلئے ترقی لائے گا۔ اس منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبوں کو پہلے مرحلے میں ترجیح دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ معدنیات سے مالامال ہیں جبکہ چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں پرکشش امکانات ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -