کین ولیمسن ٹی 20 کے بعد ون ڈے اورٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی بن گئے

کین ولیمسن ٹی 20 کے بعد ون ڈے اورٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی بن گئے
کین ولیمسن ٹی 20 کے بعد ون ڈے اورٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی بن گئے

  

ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کین ولیمسن کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بین الاقوامی میچوں میں قیادت سنبھالنے والے 34 ویں جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے 29 ویں کپتان بن گئے ہیں۔

کین ولیمسن آج کل بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”یہ بلاشبہ ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں نے بطور کپتان اپنا وقت لطیف انداز میں گزارا ہے اور یقین ہے کہ یہ ٹیم بہت کچھ حاصل کر سکتی ہے“۔ کین ولیمسن نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے سابق کپتان برینڈن میکالم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے برینڈن سے بہت کچھ سیکھا ہے، جیسا کہ ان کے ساتھ کھیلنے والے ہر کسی نے سیکھا“۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کین ٹیم میں عرصہ دراز سے ایک رہنماءکی طرح ہیں اور انہوں نے خود کو ایک بہترین کپتان ثابت کیا ہے۔

مزید :

کھیل -