تحریک انصاف پانا ما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار،لاہور کے بعد 8مئی کو فیصل آباد میں جلسے کا فیصلہ

تحریک انصاف پانا ما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار،لاہور کے بعد 8مئی کو ...
تحریک انصاف پانا ما لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار،لاہور کے بعد 8مئی کو فیصل آباد میں جلسے کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پانا ما لیکس پر حکومت مخالف جلسوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ یکم مئی کے جلسے کے حوالے سے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کریںگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پانا ما لیکس ایشو پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمران خان یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے دوران دوسرے شہروں میں احتجاجی جلسوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 8مئی کوفیصل آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کیلئے عمران خان نے تمام سینئر رہنماﺅں کو ہدایات کر دی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز میں جلسے کرنے پر بھی غور شروع کر دیا ہے اور رمضان المبارک سے قبل احتجاجی تحریک کاپہلامرحلہ مکمل کرلیاجائےگا جس کے بعد احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔

مزید :

لاہور -