لیہ میں زہریلی مٹھائی کی ابتدائی رپورٹ تیار، مٹھائی میں کلوروفینا نامی زہرشامل تھا
لیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ مٹھائی میں کلوروفینا نامی زہر شامل تھا۔ یہ زہر دیمک مارنے کیلئے استعمال ہوتا ہے اور اس کی کافی مقدار مٹھائی میں شامل تھی جبکہ اس زہر کے اثرات سے بچنے کیلئے کوئی ادویہ بھی موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ انکشافات بھی سامنے آ چکے ہیں کہ مٹھائی تیار کرنے والا شخص بیک وقت کسان بھی ہے اور حلوائی بھی ، جس جگہ مٹھائی تیار کی گئی وہاں کلوروفینا زہر کی بڑی مقدار موجود تھی جس کے باعث مٹھائی میں زہر شامل ہوا۔