کراچی میں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش خاتون گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی میں پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش خاتون گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی اورنگی ٹاﺅن کے مطابق پولیس نے منشیات فروش خاتون کے قبضے سے 6سو گرام ہیروئن اور 16ہزار روپے برآمد کیے ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملزمہ گزشتہ دو سال سے منشیات فروشی کا کاروبارکر رہی ہے تاہم آج خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید :

کراچی -