زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی تعداد 30ہو گئی

زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی ...
زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور شخص جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی تعداد 30ہو گئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لیہ میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے متاثرہ ایک اور شخص جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 42سالہ بشیر لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہو گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشیر سمیت لیہ سے 14متاثرہ افراد کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر3روز قبل جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کل ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی اور آج واقعے کا ایک متاثرہ شخص دم توڑ گیا ۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ بشیرگزشتہ دو روز سے جناح ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھا ۔

مزید :

لاہور -